سعودی عرب کی حکومت کا پاکستان کو 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ  

سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن عمر حمید خان نے کھجوریں وصول کیں اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک April 11, 2013
سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن عمر حمید خان نے کھجوریں وصول کیں اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جاسم محمد ال خالدی نے سعودی حکومت کی جانب سے کھجوریں حکومت پاکستان کے حوالے کیں، کجھوریں حوالے کرنے کی تقریب کیبنٹ ڈویژن میں ہوئی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن عمر حمید خان نے کھجوریں وصول کیں اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر جاسم محمد ال خالدی نے سعودی حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا، سعودی حکومت ہر سال پاکستان کو کھجوروں کا تحفہ بھجواتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں