سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کی تبدیلی کا مطالبہ

نیب اور ایف بی آر کے افسران بھی تبدیل کئے جائیں کیونکہ ان اداروں میں پیپلزپارٹی کے پسندیدہ افسران موجود ہیں،شہباز شریف


ویب ڈیسک April 11, 2013
سابق وفاقی حکومت کے مقرر کردہ اعلیٰ افسروں کو تبدیل نہ کرکے نگراں حکومت انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنا رہی ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کی طرح وفاقی سطح پر خدمات سرانجام دینے والے اعلیٰ حکام کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے پنجاب میں پولیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب کی طرح مرکزی حکومت میں تعینات اعلیٰ انتظامی افسران کو بھی تبدیل کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب، نادرا اور ایف بی آر کے افسران کو بھی تبدیل کیا جائے کیونکہ ان اداروں میں پیپلز پارٹی کے پسندیدہ افسران بیٹھے ہیں، سابق وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے اعلیٰ افسروں کو تبدیل نہ کرکے نگراں حکومت انتخابی عمل کی شفافیت کو مشکوک بنا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں