عالیہ بھٹ کی فلم’’راضی‘‘کا ٹریلر جاری

فلم کی کہانی 1971میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کی منصوبہ بندی کے گرد گھومتی ہے


ویب ڈیسک April 10, 2018
فلم میں عالیہ بھٹ بھارتی جاسوس کا کردار نبھا رہی ہیں؛ فوٹوانٹرنیٹ

عالیہ بھٹ کی فلم''راضی''کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف بھارتی جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گی۔

پاکستان میں بھارتی مداخلت اور جاسوسی پر مبنی فلم ''راضی''کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں عالیہ بھٹ ایک پاکستانی پولیس انسپکٹر کی بیوی اور بھارتی فیلڈ ایجنٹ سہمت کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے شوہر کو دھوکا دیتے ہوئے بھارت کے لئے جاسوسی کا کام سرانجام دیتی ہے۔ 2 منٹ 21 سیکنڈ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک معصوم لڑکی کو اپنے مقاصد کیلئے جاسوسی کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور پاکستان کے اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔



فلم کی کہانی 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے پس منظر سے متعلق ہے، جس میں عالیہ بھٹ کی شادی ایک خاص مقصد کے تحت پاکستانی افسر سے کرائی جاتی ہےاور اسے کہا جاتا ہے کہ ''تم ہندوستان کی آنکھ اور کان بن کے پاکستان میں رہو''۔



واضح رہے کہ فلم ''راضی''کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں ایک کشمیری لڑکی ایک آرمی آفیسر سے شادی کرکے پاکستان آتی ہے اور پاکستان کی اہم معلومات بھارت کو فراہم کرتی ہے۔ ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم''راضی''رواں ماہ 11 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |