تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں مشکلات حائل ہیں الیکشن کمیشن

سمندرپارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے لئے قانون میں ترمیم بھی کرنی ہوگی ،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 11, 2013
سمندرپارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کیلئے قانون میں ترمیم بھی کرنی ہوگی ،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں مشکلات حائل ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم اکستانیوں کو پہلے متعلقہ سفارت خانوں میں جا کرووٹ کی رجسٹریشن کراناہوگی جبکہ 29 لاکھ پاکستانی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مقیم ہیں ، جہاں ووٹ کی سہولت کے لئے حکومتوں سے اجازت لینا ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ پاکستانیوں کے پاس مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہی نہیں،پولنگ اسٹاف کے انتظامات کے لئے بھی بہت زیادہ وقت درکارہے جبکہ پولنگ کے لئے متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے اب تک اجازت ہی نہیں ملی۔

ڈی جی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے لئے قانون میں ترمیم بھی کرنی ہوگی ، ان کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کی حکومتوں سے اجازت کے لئے خط لکھ دیاہے جواب کا انتظارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |