سپریم کورٹ کی رحمان ملک کی سیکیورٹی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت

ملک کے حساس اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجھے بھی پرویز مشرف جیسا خطرہ ہے، رحمان ملک کا عدالت میں موقف


ویب ڈیسک April 11, 2013
رحمن ملک نے دہشتگردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی سیکیورٹی کے لئے سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کردیں ۔


جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران رحمان ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک کے حساس اداروں کی جانب سے انہیں بتایا گیا ہے کہ انہیں بھی پرویز مشرف جیسا خطرہ ہے، اس لئے انہیں بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کےبعد سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رحمان ملک کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں