عدالت کا قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں،عدالتی حکم

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ میں قائم علی شاہ کے خلاف اعتراض دائر کرنے والے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

عدالت نے مخالف وکیل پر تشدد کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی نفیسہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں خیرپور بار ایسوسی ایشن کے صدر منظور حسین انصاری پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ میں قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض دائر کرنے والے وکیل منظور حسین انصاری کو عدالت کے احاطے میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، منظور حسین انصاری سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے آبائی علاقے خیرپور کی ڈسٹرکٹ بار کے وکیل اور حکومت کے خلاف 10 جماعتی اتحاد کے وکیل ہیں۔
Load Next Story