مشرف کے کاغذات نامزدگی این اے 48 پرفیصلہ محفوظ این اے 32 پر پیشی کا حکم

پرویز مشرف پر اعتراض کئے گئے ہیں کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی اور تیکس ادا نہیں کیا۔


ویب ڈیسک April 11, 2013
پرویز مشرف نے اسلام آباد، کراچی، چترال اور چکوال سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے حلقہ این اے 48 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ جبکہ این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض پر سابق صدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں پرویز مشرف کی اپیل کی سماعت ہوئی، سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل ملک قمر افضل نے مؤقف اختیار کیا کہ 180 دن سے زائد بیرون ملک قیام پر ٹیکس ادائیگی پر استثنیٰ حاصل ہوتا ہے جس پر ٹریبونل نے ان سے ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ کا قانون دکھانے کی ہدایت کی ، دلائل مکمل ہونے کے بعد ٹریبونل نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 32 چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اعتراض پر سابق صدرپرویزمشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 16 اپریل کوعدالت میں پیش ہوکر اپنے اوپر لگائے گئے اعتراضات پرصفائی پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں