ایشیا کرکٹ کپ بھارت سے یواے ای منتقل

پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا


Sports Reporter April 10, 2018
پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

SRINAGAR: پی سی بی کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کردیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا، چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد بھی ہمراہ تھے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک ہوں گے۔

ایشیاکپ میں 6 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں جب کہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، عمان، سنگاپور اور یو اے ای کی ٹیموں میں سے کوئی ایک کوالیفائر راؤنڈ کھیل کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی۔

قبل ازیں رواں ماہ پاکستان میں شیڈول کیے جانے والے ایشین ایمرجنگ نیشنز کپ پر بھارت اور بنگلہ دیش کے تحفظات تھے، پاکستان کے ساتھ سری لنکا شریک میزبان ہوگا جہاں بھارتی ٹیم اپنے میچز کھیلے گی، ایشین ایمرجنگ نیشنز کپ اپریل کے بجائے اب دسمبر میں ہوگا، رواں سال پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔