آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزتربیتی کیمپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا


Sports Reporter April 10, 2018
قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔ فوٹو : فائل

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے ممکنہ قومی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا۔

بیٹسمینوں میں اظہرعلی، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، فخرزمان، عثمان صلاح الدین، فواد عالم، سعد علی، امام الحق، اسپنرز بلال آصف، محمد اصغر، شاداب خان، کاشف بھٹی، فاسٹ بولرز محمد عامر، حسن علی، راحت علی، میر حمزہ شامل ہیں۔ محمد عباس منتخب کھلاڑیوں میں شامل لیکن کاﺅنٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کیمپ میں ٹریننگ کے لیے نہیں آئیں گے، وکٹ کیپر سرفراز احمد کپتان، محمد رضوان، آل راﺅنڈرز فہیم اشرف، حسین طلعت بھی ٹریننگ کا حصہ بنیں گے۔

گرومنگ کے لیے شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان کو بھی قذافی اسٹیڈیم میں تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ دوسری طرف یاسر شاہ کے بعد ایک اور کرکٹر کی انجری کی بھی تصدیق ہوگئی، شان مسعود گھٹنے میں تکلیف کے باعث ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیے گئے۔

منتخب 23 کرکٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ 11 سے 15 اپریل تک جاری رہے گا، بعد ازاں تینوں ٹیسٹ میچز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس میں شامل پلیئرز 18 سے 22 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہی ٹریننگ کریں گے، قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔

پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں