وفاقی وزارت صنعت وپیداوار نے پاکستان اسٹیل ملز میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی
پاکستان اسٹیل ملز کو بچانے کے لئے بھرتیوں پر پابندی بہت ضروری ہے، وفاقی وزارت صنعت و پیداوار
KARACHI:
وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل ملز میں بھرتیوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز جیسا قومی ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے پاکستان اسٹیل ملز میں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ ملازمین ہیں اس لئے ادارے کو بچانے کے لئے بھرتیوں پر پابندی بہت ضروری ہے۔ ادارے میں ملازمین کی بھرتی کے لئے ایک خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیرمین پاکستان اسٹیل، سیکریٹری وزارت صنعت اور دیگر 8 افراد ہوں گے، بورڈ کی منظوری کے بغیر نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں کم و بیش 16 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں جبکہ ادارہ کئی برسوں سے کرپشن اور خسارے کی وجہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جسے بچانے کے لئے کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوپارہی۔