سابق چیف جسٹس افتحار چوہدری پرویز مشرف سے صلح کیلیے تیار تھےچوہدری شجاعت

پرویز مشرف سے افتخار چوہدری کی شکایت وزیر اعظم شوکت عزیز نے کی تھی،چوہدری شجاعت


ویب ڈیسک April 10, 2018
چوہدری شجاعت کی انکشافات پر مبنی کتاب کی رونمائی،فوٹو:فائل

TROON: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب 'سچ تو یہ ہے' میں کئی رازوں کے پردہ اٹھادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے انکشافات پر مبنی کتاب میں لکھا کہ 2008 کا الیکشن فکس تھا اور امریکا بے نظیر بھٹو (مرحومہ) کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے جارہے ہیں

چوہدری شجاعت نے انکشاف کیا کہ اس وقت کے وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی کو سستی اور کاہلی کی وجہ سے وزارت ِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا، اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے افتخار چوہدری کی شکایت وزیر اعظم شوکت عزیز نے کی تھی اور چیف جسٹس افتحار چوہدری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرویز مشرف سے صلح کرنے کو تیار تھے۔

کتاب کی رونمائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو کچھ کانوں سے سنا،آنکھوں سے دیکھا اور ہونے والے اقدامات کو من و عن اپنی کتاب میں تحریر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |