کتے نے نومولود کی جان بچالی

معجزانہ طور پر بچہ زندہ بچ گیا ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک April 10, 2018
برساتی نالے میں بچے کی آواز سن پر کتاُ رک گیا،فوٹو:انٹرنیٹ

جنوبی افریقا میں ایک پالتو کتے نے نومولود بچے کی جان بچالی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پورٹ الزبتھ شہر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک کررہی تھی لیکن اچانک کتا ایک برساتی نالے کے قریب رک گیا اور زور زور سے بھونکنے لگا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کتے کے بھونکے کو عمومی رویہ سمجھ کر نظر انداز کردیا تاہم کتا مسلسل بھونکنے لگا اور اس جگہ پر کھڑا ہوگیا، کتے کے روکنے کی وجہ جاننے کے لیے وہ برساتی نالے کے قریب کھڑی ہوگئی اور انہیں لگا کہ شاید اندر ایک بلی ہے جس کی آواز سے کتاُ رک گیا ہے ۔



چیرمائن نامی خاتون نے بتایا کہ کتاُ اس جگہ پر جما رہا کیونکہ اسے اندر سے ایک انسان کی بوُ آرہی تھی لیکن وہ کتے کی حرکت کو سمجھ نہ سکیں، تھوڑی دیر بعد احساس ہوا کہ اندر کچھ ایسا ہے جو کہ غیر معمولی ہے، اس لیے وہ نالے کے مزید قریب ہوئیں تو انہیں ایک بچے کے روکنے کی آواز آئی جس پر وہ چونکُ گئی ،قریب سے گزرنے والے ایک راہ گیر کو انہوں نے روکا اور اس سے مدد مانگی۔



خاتون اور راہ گیر نے مل کر برساتی نالے کا ڈھکن ہٹایا تو زمین پر بغیر کپڑوں میں ایک بچہ پڑا تھا جو مسلسل رو رہا تھا، دونوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم اور پولیس کو فون کرکے بلایا جنہوں نے 6 فٹ گہرے برساتی نالے سے بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں