الیکشن کمیشن کا نگراں سندھ حکومت کو صوبے میں بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم

سندھ میں بیوروکریسی کی تبدیلی کے احکامات شکایات موصول ہونے کے بعد جاری کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 11, 2013
الیکشن کمیشن نے 65 اعلیٰ افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

BEIJING: الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو سندھ بھر میں 7 روز کے اندر بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، قائم علی شاہ کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری تعلیم، کمشنر کراچی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی سی جامشورو اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سمیت 65 اعلیٰ افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، سندھ میں بیوروکریسی کی تبدیلی کے احکامات شکایات موصول ہونے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کی چند سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے اعلیٰ عہدوں پر فائز حکام اور پولیس افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے تاہم سندھ میں تاحال سابق حکومت کے مقرر کردہ افسران ہی تعینات ہیں جو انتخابات میں جانبدارانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں