کپل شرما کی بربادی میں اُن کی گرل فرینڈ کا ہاتھ

گزشتہ ایک سال میں کپل کی زندگی میں جتنے بھی تنازعات دیکھنے میں آئے ان سب میں پریتی ملوث ہے، ہدایتکارراجیو دھنگرا


ویب ڈیسک April 10, 2018
کپل کی زندگی میں جتنے بھی تنازعات دیکھنے میں آئے ان میں پریتی ملوث ہیں، راجیو دھنگرا فوٹو:فائل

KARACHI: فلم 'فرنگی' کے ہدایتکار نے کپل شرما کی گرل فرینڈ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کی فلم 'فرنگی' کے ہدایت کار راجیو دھنگرا نے کپل کی گرل فرینڈ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈین کو ذہنی مریض بنانے کی اصل قصور وار اُن کی گرل فرینڈ پریتی سموس ہے کیوں وہ نہ صرف کپل کے شو بلکہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتی ہے جب کہ پریتی نے مجھے بھی ہراساں کیا اور کپل کو میرے خلاف بھڑکانے کی بھی کئی بار کوشش کی۔

راجیو دھنگرا نے مزید انکشاف کیا کہ پریتی کو جب پتہ چلا کہ کپل اپنی دوست گنی چترات سے شادی کر رہا ہے تو اُس نے کپل شرما کو برباد کرنے کی ٹھان لی اور کپل کے تمام دوستوں کو اُس کے خلاف کردیا اور گزشتہ ایک سال میں کپل کی زندگی میں جتنے بھی تنازعات دیکھنے میں آئے ان سب میں پریتی ملوث ہے کیوں کہ اس نے مجھے کہا تھا کہ وہ کپل کو انڈسٹری سے باہر کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔