2030 فٹبال ورلڈ کپ میسی اور سواریزجنوبی امریکاکومیزبانی دینے کے حامی
2030 میں ممکن ہے ہم لوگ منظر پر نہ ہوں لیکن میسی ہوں گے
لاہور:
اسٹار فٹبالرز لیونل میسی اور لوئس سواریز نے 2030 ورلڈ کپ کیلیے ارجنٹائن، یوروگوئے اور پیراگوئے کی مشترکہ میزبانی بڈ کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بات میڈیا کو بڈ منتظمین نے بتائی، تینوں ممالک کی مشترکہ بڈ کمیٹی کے کوآڈرینیٹر فرنانڈو میرین کا کہنا ہے کہ میسی نے بھی ہماری مہم کوجوائن کرلیا اور سواریز بھی یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہیں، ہم نے میسی کو اپنے مقاصد سے آگاہی دی ہے، جس پر انھوں نے بڈ کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ارجنٹائنی وزیر کھیل کارلوس میک الیسٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے عالمی سطح پر مشہور میسی جیسے فٹبالر کی تائید مل جانا بہت اہم ہے، اسی طرح سواریز بھی ہمارے خطے کے انتہائی مقبول پلیئر ہیں۔
2030 میں ممکن ہے ہم لوگ منظر پر نہ ہوں لیکن میسی ہوں گے، انھوں نے ہماری مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ 1930 میں دنیا کا پہلا عالمی کپ یوروگوئے بھی منعقد ہوا تھا اور یوروگوئے صد سالہ ایڈیشن کی دوبارہ میزبانی پانے کا آرزومند ہے جس میں اس کے ساتھ ارجنٹائن اور پیراگوئے بھی ہیں۔