جولائی تا مارچ ترسیلات زر 1461 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

9ماہ میں سال بہ سال3.56فیصدزائدرقوم آئیں، اسٹیٹ بینک

جولائی تا مارچ ترسیلات زر 14.61 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ؛ فوٹوفائل

ANKARA/ISTANBUL:
بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ (جولائی تا مارچ ) میں14ارب60کروڑ64لاکھ 10 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14ارب 10کروڑ 50لاکھ 30ہزار ڈالر سے 3.56 فیصد زیادہ ہیں۔

مارچ 2018 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1ارب 77کروڑ 27لاکھ 70 ہزار ڈالر رہیں جو فروری 2018 کی 1ارب45کروڑ1لاکھ70ہزار ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں22.24فیصد اور مارچ 2017 میں آنے والی 1ارب 69کروڑ 44لاکھ 90 ہزار ڈالر کی رقم سے 4.62 فیصدزیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں سعودی عرب سے7.7کروڑ اورجی سی سی سے 1.34 کروڑڈالر کم آئے جبکہ یواے ای سے 6کروڑ، برطانیہ سے 3.5کروڑ، امریکاویورپی یونین سے 2،2 کروڑ جبکہ آسٹریلیا،کینیڈاودیگرملکوں سے سال بہ سال 3.35 کروڑ ڈالر زیادہ وطن بھیجے گئے۔


گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 50 کروڑ 46لاکھ10ہزار ڈالر کے مقابلے میں 42 کروڑ 76 لاکھ 20ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 36کروڑ 29 لاکھ 40 ہزار ڈالر سے سال بہ سال بڑھ کر 42کروڑ 2لاکھ 40ہزار ڈالر، امریکا سے 21کروڑ 34لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابل 23 کروڑ 61لاکھ 70 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 20کروڑ 91لاکھ 40ہزار ڈالر سے بڑھ کر 24کروڑ 42 لاکھ ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے19کروڑ 72لاکھ 10ہزار ڈالر سے گھٹ کر 18کروڑ 37لاکھ 90ہزار ڈالر اور یورپی یونین کے ملکوں سے مارچ 2017 میں 3کروڑ88لاکھ50 ہزار ڈالر کے مقابلے میں مارچ 2018 میں 5کروڑ88لاکھ 90 ہزار ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2018 کے دوران ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر20کروڑ 18لاکھ 60ہزار ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2017 میں ان ملکوں سے16 کروڑ 83 لاکھ 20ہزار ڈالر موصول ہوئے تھے۔
Load Next Story