روس نے شام میں کیمیائی حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

قرارداد امریکا کی جانب سے شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق پیش کی گئی تھی


ویب ڈیسک April 11, 2018
قرارداد امریکا کی جانب سے شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق پیش کی گئی تھی ۔ فوٹو: فائل

روس نے شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس کی جانب سے ویٹو کردیا گیا جب کہ قرارداد کی منظوری کی صورت میں شام میں کیمیائی حملے سے متعلق نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز ہوتا۔

سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر 12 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا ، بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شام میں شہریوں پر مبینہ زہریلی گیس کے استعمال پر بشارالا اسد کی حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں