طیارے کو ہائی جیک سے بچانے والے 79 سالہ پائلٹ گیمزمیں ڈیبیو کیلیے تیار

طیارے کو ہائی جیک سے بچانے والے 79 سالہ پائلٹ گیمزمیں ڈیبیو کیلیے تیار


AFP April 11, 2018
مجھے فطری طور پر شوٹنگ سے لگاؤ ہے،پیٹ کیرن؛ فوٹوفائل

طیارے کو ہائی جیک ہونے سے بچانے والے 79 سالہ پائلٹ بوب پٹ کیرن کامن ویلتھ گیمز میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں وہ کینیڈا کی جانب سے فل بور شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

1974 میں پٹ کیرن120 مسافروں کو لے کر بوئنگ 737 پر مونٹریال جارہے تھے جب ایک چاقو بردار شخص نے کریو کو زخمی کرنے کے بعد جہاز کا رخ قبرص کی جانب موڑنے کا مطالبہ کیا، اس صورتحال میں پٹ کیرن نے اپنے اعصاب کو انتہائی ٹھنڈا رکھتے ہوئے ہائی جیکر کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ جہاز کو ایندھن بھرنے کیلیے کینیڈین شہر میں ہی اتارنے دے۔

وہاں پر اترنے کے بعد مذکورہ ہائی جیکر نے خود ہی ہتھیار پھینک دیے جس پر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ پیٹ کیرن نے کہاکہ مجھے فطری طور پر شوٹنگ سے لگاؤ ہے، وہ بدھ کو انفرادی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |