شادی کی تقریب میں فائرنگ سے گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے


ویب ڈیسک April 11, 2018
پولیس نے ایک ملزم طارق جتوئی کو حراست میں لے لیا ؛ فوٹوفیس بک

شادی کی تقریب میں فائرنگ سےمقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے کنگاتھانہ کی حدود میں جونیجہ گوٹھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں جنہیں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور ایک ملزم طارق جتوئی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نشے میں دھت تھا اور نشے کی حالت میں ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق ہوگئی۔ گلوکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں