ایم کیو ایم کے خلاف نئے ریاستی آپریشن کا گمان پیدا ہورہا ہے فاروق ستار

ایم کیو ایم کو چندعلاقوں تک محدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بجائے پُرامن علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور بے گناہوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار فوٹو: فائل

لاہور:
ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف نئے ریاستی آپریشن کا گمان پیدا ہو رہا ہے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چندعلاقوں تک محدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں ایم کیو ایم کی انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کی کھلی دھمکیاں دے رہی ہیں حالانکہ ان کے ٹھکانے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بجائے پُرامن علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور بے گناہوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ایسی کارروائیاں کی جاری ہیں جن سے آپریشن کا گمان ہوتا ہے حالانکہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے ایم کیو ایم نے بلاامتیاز آپریشن کی حمایت کی لیکن اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما فخرالسلام اور شیراز شہید کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں کا محاصرہ ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے واقعات کا مقصد ایم کیو ایم کی نشستوں کو چھیننا اور سیاسی آزادی سلب کرنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story