آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ تنازع حل کرنے کیلیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی

پی سی بی اور بی سی سی آئی کرکٹ تنازعہ کیس کی سماعت جلد ہو گی، آئی سی سی


ویب ڈیسک April 11, 2018
پی سی بی اور بی سی سی آئی کرکٹ تنازعہ کیس کی سماعت جلد ہو گی، آئی سی سی

آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ معاملات حل کرنے کے لیے 3 رکنی تنازعہ کمیٹی بنا دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت کرکٹ معاملات کو حل کرنے کے لیے 3 رکنی تنازعہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے جب کہ دیگر ارکان میں جان پال سن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں، پی سی بی اور بی سی سی آئی کرکٹ تنازعہ کیس کی سماعت جلد ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشیا کرکٹ کپ بھارت سے یواے ای منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی میزبانی سے انکار کے بعد ایشیا کپ کے مقابلے عرب امارات کو دیے گئے، ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 21ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔