سی پی ایل سہیل تنویر تیسری مرتبہ گیانا واریئرز کی نمائندگی کریں گے

فرنچائز نے ان کی خدمات ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی ہیں


Sports Desk April 11, 2018
فرنچائز نے ان کی خدمات ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی ہیں،فوٹو:فائل

قومی لیفٹ آرم فاسٹ بولر سہیل تنویر کو کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز گیانا ایمیزون واریئرز نے مسلسل تیسری مرتبہ اپنے اسکواڈ میں منتخب کر لیا۔

فرنچائز نے ان کی خدمات ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل تنویر نے سی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 3 رنز کے عوض 5 شکار کرتے ہوئے اننگز کی بہترین بولنگ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا جبکہ سی پی ایل 2016 میں 20 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دوسرے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔