پی ٹی آئی کی سیاست دھرنے اور سول نافرمانی کی تحریک ہے شہباز شریف
الیکشن جیت گئے تو سب سے پہلے پشاور میٹرو کا ادھورا منصوبہ پانچ مہینوں میں مکمل کروں گااور پھر پنجاب جاؤں گا،شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست دھرنے، معیشت تباہ کرنا، سول نافرمانی کی تحریک ہے۔
پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاہور اور پنجاب میرا صوبہ ہے اسی طرح پشاور اور خیبرپختونخوا میرا پہلا گھر ہے، پارٹی کی صدارت میرے لیے ایک چیلنج ہے لیکن نوازشریف (ن) کے قائد تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، نوازشریف نے امریکی امداد ٹھکرا کر پاکستان کوایٹمی قوت بنایا۔
شہبازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا تھا کہ نیا پاکستان بنائیں گے،مجھے لگا کہ پشاور میں تبدیلی آچکی ہوگی ہر جگہ ہریالی اور خوشحالی ہوگی، تعلیم ،بجلی اور انفرانسٹرکچر بہتر ہوگا لیکن جب میں شہر میں داخل ہوا تو میٹرو بس کی جگہ گڑھے ہی گڑھے تھے، میڑو لاہور پر تنقید کرنے والے عمران خان کو پشاور میں میٹرو بنانے کا خیال آگیا، یہاں کے لوگوں کو سفر کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست دھرنے، معیشت تباہ کرنا، سول نافرمانی کی تحریک ہے، جب پشاورمیں ڈینگی آیا توخان صاحب پہاڑوں پرچڑھ گئے، بلین ٹری سب سے بڑا فراڈ ہے، عمران خان کی بڑھکیں صرف قصہ ہیں، انہوں نے دعوے کیے اور ہم نے اپنے وعدے پورے کیے، خیبرپختونخوا میں ایک بھی بڑا اسپتال نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو عظیم بنانے کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا، اے پی ایس شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور عوام کی مدد سے پورے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگر 2018 کا الیکشن جیت گئے تو سب سے پہلے پشاور میٹرو کا ادھورا منصوبہ پانچ مہینوں میں خود مکمل کروں گااور پھر پنجاب جاؤں گا۔