کامن ویلتھ گیمز قومی ہاکی ٹیم کا چوتھا میچ بھی برابر

کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا


Sports Reporter April 11, 2018
کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا،فوٹو:فائل

کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا چوتھا میچ بھی برابری کی سطح پر ختم ہوا، ملائیشیا کے خلاف مقابلہ میں اسکور 1-1 رہا۔

گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے تو باہر ہو چکی تھی تاہم ملائیشیا کے خلاف آخری گروپ میچ بھی برابری کی سطح پر ختم ہوا۔ پہلے کوارٹر میں شفقت رسول نے گول کرتے ہوئے گرین شرٹس کو برتری دلائی جو پہلے ہاف میں برقرار رہی تاہم تیسرے کوارٹر میں ملائیشیا کے رمضان روسلی نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ برابرکردیا۔

پاکستان کو میچ میں 6 پنالٹی کارنرز ملے لیکن ایک بھی کارآمد نہ ہو سکا، حریف ٹیم کے چاروں پنالٹی کارنرز بھی پاکستانی گول کیپر نے ناکام بنائے۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے پہلا میچ ویلز کے ساتھ کھیلا جو برابر ہوا، اس کے بعد روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور اب ملائیشیا کے ساتھ میچز بھی ڈرا ہوئے اور کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔