امریکی سفارتکار کی گاڑی سے روندے گئے نوجوان کا باپ انصاف کیلیے عدالت جاپہنچا

عدالت آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ایس ایچ او کوہسار کو شفاف تحقیقات کا حکم دے، درخواست گزار


ویب ڈیسک April 11, 2018
عدالت آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ایس ایچ او کوہسار کو شفاف تحقیقات کا حکم دے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

BRUSSELS: امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد عتیق بیگ نے سفارت کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نشے کی حالت میں کرنل جوزف نے میرے بیٹے عتیق بیگ کو گاڑی سے ٹکر ماری جس سے میرا بیٹا جاں بحق اور کزن شدید زخمی ہوا، پولیس نے ایف آئی آر تو درج کرلی لیکن تحقیقات کی سنجیدہ کوششیں نہیں کی جارہی لہذا عدالت آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ایس ایچ او کوہسار کو شفاف تحقیقات کا حکم دے، اس کے علاوہ عدالت حکم دے کہ پولیس تحقیقاتی رپورٹ مجاز عدالت کے سامنے پیش کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارتی اہلکار کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ چند روز قبل تھانہ کوہسار کی حدود میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جس میں سے ایک نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جب کہ ساتھی نوجوان راحیل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں