سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا

سعودی فورسز کی جانب سے حوثی باغیوں کا ڈرون طیارہ بھی گرایا گیا۔

سعودی فورسز کی جانب سے حوثی باغیوں کا ڈرون طیارہ بھی گرایا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے کو مارگرایا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

دوسری جانب یمن میں کارروائی کرنے والی سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت سعودی فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی شہر ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب آنے والے جاسوس طیارے کو مارگرایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیارہ حوثیوں کی جانب سے یمن کے صوبے صعدہ سے بھیجا گیا تھا۔
Load Next Story