بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 5 شہری زخمی

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا یا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 11, 2018
بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی ہونے والوں میں 3خواتین بھی شامل،فوٹو:فائل

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار بھر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے۔

بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل او سی پر شہری آبادی کو اپنی جنگی جنونیت کا نشانہ بناڈالا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 5شہری زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کو موثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا،پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر موثر جوابی کارروائی کی۔

واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر شہری آباد کو نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک متعدد افراد شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں