ساتھیوں کی سزاؤں پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں بے چینی پھیل گئی گلین میکسویل

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے یہ سب کچھ قبول کرنا بہت ہی مشکل اور سب ہی اس سے متاثر ہوئے ہیں، آل راؤنڈر


AFP April 12, 2018
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے یہ سب کچھ قبول کرنا بہت ہی مشکل اور سب ہی اس سے متاثر ہوئے ہیں، آل راؤنڈر ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو سزاؤں پر آسٹریلوی ٹیم میں بے چینی پھیل گئی۔

گلین میکسویل نے کہا ہے کہ ساتھی کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں ان تینوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، ان کے لیے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو ٹی وی پر روتا اور معافیاں مانگتے ہوئے دیکھنا بہت ہی مشکل تجربہ تھا۔

آل راؤنڈر نے کہاکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے یہ سب کچھ قبول کرنا بہت ہی مشکل اور سب ہی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔