وزیراعظم آج نگراں وزیراعظم کے لیے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

شاہد خاقان نگران وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو آگاہ کریں گے۔


خبر ایجنسی April 12, 2018
شاہد خاقان نگران وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو آگاہ کریں گے- فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نگراں وزیراعظم کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی فروخت اور ادارے کو گیس کی سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم جمعہ کے روز نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے، منصوبے سے سالانہ 5.15 یونٹ بجلی ملے گی، ملک کو سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہو گا،کئی برس کی تاخیر سے مکمل ہونے والے نیلم جہلم پن بجلی گھر سے 969 میگاواٹ بجلی کا حصول ممکن ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں