لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ سے ٹکرانے سے 3 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں رائیونڈ کے علاقے کوٹ رادھا کشن کے رہائشی ساجد، شاہد اور نثار شامل تھے۔


ویب ڈیسک April 12, 2018
ڈرائیور گیٹ کی کم اونچائی کا اندازہ نہ کر سکا اور ٹریکٹر ٹرالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھٹہ چوک کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ سے ٹکرانے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو رہی تھی کہ ڈرائیور گیٹ کی کم اونچائی کا اندازہ نہیں لگا سکا اور ٹریکٹر ٹرالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اینٹوں کے اوپر سوئے 3 مزدور بری طرح کچلے گئے اور نیند کی حالت میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرائیور محمد ندیم کو حراست میں لے کر ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں رائیونڈ کے علاقے کوٹ رادھا کشن کے رہائشی ساجد، شاہد اور نثار شامل تھے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے جنرل اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں