مظفر گڑھ میں ٹریکٹر اور کار میں تصادم سے میاں بیوی جاں بحق

کار میں سوار 3 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔


ویب ڈیسک April 12, 2018
کار میں سوار 3 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

شہر سلطان کے قریب ٹریکٹر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریکٹر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کار کا ڈرائیور اور 2 بچے بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کار میں سوار مزید 3 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں