خیبرپختونخوا میں آئل ریفائنری لگانے کیلیے ایم او یو پر دستخط
پی ایس او کوہاٹ میں یومیہ 40 ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی ریفائنری قائم کرے گی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے پاکستان اسٹیٹ آئل اور حکومت خیبر پختونخواکے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
مفاہمتی یاداشت پر پی ایس او کی جانب سے ایم ڈی نعیم یحییٰ میر، وزارت پٹرولیم کے ایڈیشنل سیکریٹری نعیم ملک اور صوبائی سیکریٹری توانائی وبجلی ظفر اقبال نے دستخط کیے۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل ضلع کوہاٹ خیبر پختونخوا میں 400 ایکٹر اراضی پر یومیہ40 ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھنے والی آئل ریفائنری قائم کرے گی، اس آئل ریفائنری میں یورو فور معیار کی حامل پٹرولیم مصنوعات تیار کی جائیں گی جبکہ ریفائنری میں پیداواری عمل 2016-17 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
ریفائنری کا قیام پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کیا جائے گا جس میں کوہاٹ اور دیگر نزدیکی اضلاع سے حاصل ہونے والے خام تیل کی صفائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ایم ڈی پی ایس او کا کہنا تھا کہ ریفائنری کے قیام سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں درآمدات پر انحصار کم اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریفائنری کے قیام کے بعد ملک بھر میں پی ایس او کی سپلائی چین میں بھی وسعت پیدا ہوگی جبکہ صوبے میں روزگار کے لیے آسامیاں بھی پیدا ہونگی۔