نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم

شوگر ملز نے کسانوں کو گنے اور بینکوں کو قرض کی رقم ادا نہیں کی جبکہ رہن رکھی چینی بھی فروخت کردی


ویب ڈیسک April 12, 2018
شوگر ملز نے کسانوں کو گنے کی اور بینکوں کو قرض کی رقم ادا نہیں کی جبکہ رہن رکھی چینی بھی بیچ دی فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ان کے بقایا جات دلوانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کاشتکاروں سمیت 103 درخواستوں پر شوگر ملوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کے واجبات دلوانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزاروں نے حکومت پنجاب، کین کمشنر اور ملز مالکان کو فریق بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

بنکوں کے وکیل نے بتایا کہ بنکوں نے رہن رکھوائی گئی چینی کے عوض ان شوگر ملز کو قرض دیا، لیکن شوگر ملزم مالکان نے قرض واپس نہ کیا اور چینی فروخت کردی۔ کاشتکاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے برادرز شوگر ملز، پتوکی شوگر ملز اور دریا خان شوگر ملز کو گنا فروخت کیا لیکن ملز مالکان ان کے پیسے ہڑپ کرگئے اور تاحال انہیں ادائیگیاں نہیں کی گئیں، عدالت شوگر ملز مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے۔

لاہورہائیکورٹ نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کاوروائی کرنے اور واجبات وصول کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے برادرز شوگر ملز سے وصول شدہ 35 کروڑ کی رقم بھی کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ برادر شوگر ملز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے عزیز و اقارب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں