بنوں شادی کی تقریب میں فائرنگ ایس ایچ او سمیت 5 افراد جاں بحق

فائرنگ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کے بھتیجے محب خان بھی جاں بحق ہوئے۔


ویب ڈیسک April 12, 2013
واقعے میں ایس ایچ او کے بھائی منظور سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل

شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او زینت اللہ کے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مخالف گروپ کے چند افراد نے آکر فائرنگ شروع کردی جس سے زینت اللہ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کے بھتیجے محب خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


واقعے میں ایس ایچ او کے بھائی منظور سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں