نئی فلم میں پھر رنبیر کپور کے ساتھ نظر آؤں گی دیپکا

بھارتی ماڈل ایویلن شرما بھی پرفارم کریں گی،31 مئی کو ریلیز ہوگی۔


Net News April 12, 2013
بھارتی ماڈل ایویلن شرما بھی پرفارم کریں گی،31 مئی کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کاداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی آنیوالی رومانٹک فلم میں ایک بار پھر رنبیر کے ساتھ نظر آئوں گی جس کے نئے گانے ''بالم پچکاریکی'' وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

امیتابھ بھٹا چاریہ کے گیت '' بالم پچکاری'' کے بولوں پر مبنی اس گانے کو وشال ڈالڈانی اور شالمالی کھولگاڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں رنبیر اور دیپکا کے ساتھ کالکی کوچلن اور ادتیہ رائے کپور رنگوں کے تہوار ہولی پر ایک دوسرے کو رنگتے اور تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔



ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپکا اور رنبیر کے ساتھ کالکی کوچلن ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہورہے ہیں۔ دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جس کا میوزک پریتم چکرورتی نے کمپوز کیا ہے جب کہ یہ فلم رواں سال31 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں