کامن ویلتھ گیمز ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا برانز میڈل دلا دیا

بلال بٹ نے 57 کلوگرام کیٹگری میں انگلش ریسلر کو 6-1 سے مات دی

بلال بٹ نے 57 کلوگرام کیٹگری میں انگلش ریسلر کو 6-1 سے مات دی,فوٹو:سوشل میڈیا

کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا برانز میڈل دلا دیا۔ انہوں نے 57 کلوگرام کیٹگری میں انگلش ریسلر کو 6-1 سے مات دی۔


گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ ایونٹ کا آغاز ہو گیا، پاکستان کے محمد بلال بٹ نے 57 کلو گرام اور محمد اسد بٹ نے 74 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں شرکت کی، بلال اور اسد نے اپنے ابتدائی مقابلوں میں فتح کے بعد دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں پر اسد بھارت کھلاڑی سوشیل کمار سے یکطرفہ مقابلے میں ہار گئے ، محمد بلال نے سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 2-12 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا سامنا بھارت کے راہول آویر سے ہوا۔

بلال نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم حریف ریسلر نے مقابلہ 12-8 سے اپنے نام کر تے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، برانز میڈل میچ میں بلال کا مقابلہ انگلینڈ کے جارج ریم سے ہوا جس میں انھوں نے 1-6 سے فتح کے ساتھ پاکستان کے لیے ریسلنگ میں پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا برانز میڈل حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ پاکستان کے لیے کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔
Load Next Story