چیمپئنز لیگ بارسلونا اور بائرن میونخ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مقابلہ برابر ہونے کے باوجود سینٹ جرمین خالی ہاتھ، جووینٹس کو بھی ناکامی کا سامنا

مقابلہ برابر ہونے کے باوجود سینٹ جرمین خالی ہاتھ، جووینٹس کو بھی ناکامی کا سامنا۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے سینٹ جرمین کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، بائرن میونخ بھی جووینٹس کی جڑیں کاٹ کر فائنل 4میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کیمطابق پیرس میں گذشتہ ہفتے کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں دو، دو گولز سے ڈرا کے بعد بارسلونا کو اس وقت پہلی مرتبہ نقصان اٹھانا پڑا جب جیویئر پسٹور نے ہاف ٹائم سے کچھ دیر پہلے گیند کو جال میں پھینکا، لیکن لائنل میسی کو میچ میں متعارف کرنے کے بعد پیڈرو نے گول کرکے حتمی اسکور کو 3-3 سے برابر کردیا۔ اگرچہ بارسلونا اوے گولز کی بنیاد پر چھٹی مرتبہ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل تک پہنچا ہے بائرن میریو مانزوکک اور کلاڈیو پزارو کے دوسرے ہاف کے گولز سے جووینٹس کیخلاف 0-2 کی مکمل جیت اور تناسب کے لحاظ سے 0-4 فتح سے ہمکنار ہوا۔




دوسرے مقابلے کے موقع پر بارسلونا کو پیرس میں دو گولز کی برتری حاصل تھی لیکن میسی کی ابتدائی کھیل میں غیر موجودگی سے حریفوں کو نفسیاتی فائدہ حاصل ہوا۔ ارجنٹائنی کھلاڑی کو پہلے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میچ کے آغاز میں وہ صرف متبادل کے طور پر بارسلونا کی سائیڈ میں موجود تھے۔اگرچہ میسی مکمل طور پر فٹ نہیں تھے لیکن میچ کے 62ویں منٹ میں سیسک فیبریگاس کے متبادل کے طور پر آمد نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ انھوں نے آنے کے 10ویں منٹ بعد ہی نتیجہ خیز گول کرنے میں پوری مدد کی۔
Load Next Story