جونیئر ٹینس پاکستانی ٹیم نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کرلی

ہانگ کانگ اور جاپان کے بعد آخری لیگ میچ میں ویتنام نے بھی ہاتھ صاف کرلیا۔


Sports Reporter April 12, 2013
ہانگ کانگ اور جاپان کے بعد آخری لیگ میچ میں ویتنام نے بھی ہاتھ صاف کرلیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

ملائیشیا میں جاری کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کو گروپ اے میں ہانگ کانگ، جاپان اور ویتنام کے ساتھ رکھا گیا تھا اور اسے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا پہلے مقابلے میں ہانگ کانگ نے زیر کیا تو دوسرے میں جاپان نے 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا، یہاں پہنچ کر پاکستان کی جونیئر چیمپئن شپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ چکی تھیں، گروپ کے آخری میچ میں بقاء کی جنگ لڑنے کیلیے میدان میں اترنے والی ٹیم کو نسبتاً کمزور حریف ویتنام نے بھی ٹھکانے لگا دیا۔ اس بار بھی نتیجہ 0-3 ہی رہا۔



پہلے سنگل مقابلے میں ویتنام کے کیونگ نے پاکستان کے عبدالحیدر کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے ہرایا، دوسرے سنگل میں نوفل کلیم کو ٹائن این گوئن کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی جبکہ ڈبل مقابلے میں بھی ویتنام کی جوڑی چھائی رہی اور اس نے پاکستان کو ہرا کر 0-3 سے فتح اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے ایشیا کے نمبر ون جونیئر کھلاڑی نوفل کلیم بھی حصہ لے رہے تھے مگر انھوں نے بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یادرہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ کواٹرز فائنل میں رسائی کیلیے پاکستان کو تین میں سے کم از کم دو میچوں میں کامیابی حاصل کرنا تھی مگر قومی ٹیم تمام میچز میں بری طرح شکست سے دوچار ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں