عمران خان اورملالہ متاثر کن عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل
سروے میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس متاثر کن مرد جب کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جیولی متاثر کن خاتون قرار
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ملالہ یوسف زئی کو عالمی متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
1992 کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور پاکستانی نوجوانوں کے مقبول ترین لیڈر عمران خان دنیا کی پسندیدہ مردانہ(میل) شخصیات میں ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہوگئے جب کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی عالمی پسندیدہ خواتین (فی میل) کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ہیں۔
یہ فہرست 'یوگوو' نامی کمپنی نے 2018کی سالانہ رپورٹ میں شائع کی ہے۔کمپنی نے آن لائن سروے کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کے تحت شرکاء کی جانب سے دیے گئے اسکور کی بنیاد پر مشہور افراد کی درجہ بندی کی ہے۔
آن لائن سروے میں 35ممالک کے 37000افرادسے ان کی رائے لی گئی جس میں شرکا سے صرف دو سوال پوچھے گئے تھے ۔سروے میں شامل افراد نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو متاثر کن مرد جب کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جیولی کو دنیا کی سب سے متاثر کن خاتون قرار دیا ۔