ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے ٹینڈرزآخری لمحے میں ملتوی

واٹربورڈنے ٹینڈرنگ کی منسوخی کے حوالے سے واضح موقف اختیار نہیں کیا


Staff Reporter April 12, 2013
واٹربورڈنے ٹینڈرنگ کی منسوخی کے حوالے سے واضح موقف اختیار نہیں کیا فوٹو: فائل

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ میں ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے ٹینڈرز کو آخری لمحے میں نامعلوم وجوہات کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

واٹربورڈ کی انتظامیہ نے ٹینڈرنگ کی منسوخی کے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا ہے، باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کی انتظامیہ نے 9 ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے ٹینڈرجاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان میں سے بعض ہائیڈرنٹس پر عدالت کا حکم امتناع ہے۔



جس کے بعد اس سلسلے میں ادارے کی انتظامیہ کی طرف سے بھی متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کردی گئی ہیں، اعلان کے باوجود 6 ہائیڈرنٹس فہرست سے ہٹادیے گئے کہ ان پر حکم امتناع ہے جس کے بعد تین ہائیڈرنٹس کے ٹینڈر دستاویزات جاری کی گئیں، یہ دستاویزات سیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہار کی اشاعت کے اگلے دن کے بجائے ٹینڈر کھلنے کی تاریخ سے ایک دن قبل جاری کی گئیں اور جمعرات کو ٹینڈرنگ کا عمل منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کی انتظامیہ ازخود ٹینڈرنگ کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی یہی وجہ ہے کہ اس نے حکمت عملی کے تحت یہ سارا عمل کیا، ادھر یہ امر قابل ذکر ہے کہ ادارے کے ایم ڈی نے گزشتہ سال ماہ مارچ میں 3 ماہ کے اندر ٹینڈرنگ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پرآج تک عمل نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں