فلم میں کامیابی کیلیے اداکاری اور رقص پر مہارت رکھنا ضروری ہے سارہ لورین

شوبزمیں خوبصورت چہروں کے پاس کردارکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی فنکارانہ صلاحیتیں موجودنہ ہوتوشائقین مایوس ہوجاتے ہیں،اداکارہ


Qaiser Iftikhar April 13, 2018
پاکستانی فلم کا ماضی شاندارتھا اب مستقبل کو بھی یادگاربنانے کیلیے ہمیں سخت محنت سے کام کرنا ہوگی، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی کیلیے اداکاری اور رقص میں مہارت رکھنا ضروری ہے۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے سارہ لورین کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں نئے لوگوں کا آنا خوش آئند ہے مگر اب معیارکونظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ دیکھاجائے توآج بھی پاکستانی سینما گھروں میں غیرملکی فلموں کو زیادہ اچھا رسپانس ملتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ نہیں کہ غیرملکی فلمیں کثیرسرمائے سے بنائی جاتی ہیں، اس کی بڑی وجہ میرے نزدیک یہ ہے کہ ہمارے ہاں فلم کی کہانی، میوزک اورکاسٹ کا انتخاب ہے۔

سارہ لورین نے کہا کہ بلاشبہ شوبز کی دنیا میں خوبصورت چہرے سب سے اولین ترجیح ہوتے ہیں لیکن خوبصورت چہروں سے بھی زیادہ اہمیت فنکارانہ صلاحیتوں کی ہوتی ہے۔ اگرایک خوبصورت چہرے کے پاس کردارکی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلیے فنکارانہ صلاحیت ہی نہیں ہے توشائقین فلم کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اوربالی ووڈ میں ان گنت خوبصورت چہرے آئے اورپہلی پہلی فلم کے بعد ناجانے کہاں چلے گئے، آج کسی کویاد بھی نہیں ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ پاکستانی اورانڈیا میں بننے والی فلموں کیلیے سب سے زیادہ ضروری بات ایکٹنگ اور رقص پرمہارت رکھنا ہوتا ہے۔ جب تک ہم ان دونوں شعبوں کی سمجھ بوجھ رکھنے والے فنکاروں کو فلم کا حصہ نہیں بنائیں گے، فلم کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔

سارہ لورین نے مزید کہا کہ فلم کے میوزک پربہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خاص پلے بیک سنگنگ کی آوازیں تلاش کرنا ہونگی، جن کے گائے گیت فلم کی کامیابی میں اہم کردارادا کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں