ملکی سلامتی کیلیے دہشت گردی بڑا خطرہ ہےشاہی سید
متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فخر الاسلام کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلیے سے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے۔
جس کیخلاف ٹھوس موقف کی پاداش میں ہم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انتخابات کے موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کو اپنی استعداد سے بڑھ کر اقدامات کرنا ہوگا،ایم کیو ایم کے امیدوار کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، ذمے داران کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا، فخرالاسلام کی ٹارگٹ کلنگ پر امن ا نتخابات کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظ کیلیے بھر پور اقدامات کرنا ہونگے۔
شاہی سید نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ارباب اختیار زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریںانتخابات کے التوا کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انتخابات میں شرکت کرنیوالے امیدواروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو شفاف انتخابات کا انعقاد مشکوک ہوجائیگا۔