این ای ڈی یونیورسٹیماسٹرز کی فیسوں میں48فیصد اضافہ

پراسپکٹس کی قیمت بڑھاکر 2500 روپے کردی گئی، مرکزی لائبریری سابق وائس چانسلر انجینئر اے کلام کے نام سے منسوب


Safdar Rizvi April 12, 2013
پراسپکٹس کی قیمت بڑھاکر 2500 روپے کردی گئی، مرکزی لائبریری سابق وائس چانسلر انجینئر اے کلام کے نام سے منسوب فوٹو: فائل

این ای ڈی (نادرشاہ ایڈلجی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کوسابق وائس چانسلرانجینئر اے کلام کے نام سے منسوب کردیاہے اور مرکزی لائبریری کانام ''انجینئرابوالکلام سینٹرل لائبریری'' رکھ دیاگیا۔

جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ماسٹرزکی فیسوں میں 48فیصد اضافہ کردیا، انتظامیہ نے نظم وضبط توڑنے والے طلبا کے جرمانے کی رقم بھی 100 فیصدبڑھادی ہے، ان فیصلوں کی منظوری این ای ڈی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل الحق کی زیرصدارت پہلے منعقدہ اجلاس میں دی، اجلاس میں یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر انجینئراے کلام کی یونیورسٹی کے لیے 16سالہ خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیاگیا، اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی واکیڈمک افسران کے اتفاق رائے سے سیکریٹری سینڈیکیٹ انجینئر جاوید عزیز خان کی جانب سے ایک ورکنگ پیپرپیش کیاگیا۔



جس میں یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کو سابق وائس چانسلر انجینئر ابوالکلام کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا،یونیورسٹی کی جانب سے اس سلسلے میں جلد ایک تقریب بھی منعقدہوگی جس میں سابق شیخ الجامعہ بھی شریک ہونگے، مزید براں نئے وائس چانسلرکی سربراہی میں منعقدہ پہلی سینڈیکیٹ نے ماسٹرزکی داخلہ فیس میں48فیصد اضافہ کردیاماسٹرزکے فی کورس کی فیس 8 ہزار سے بڑھاکر12ہزارکردی گئی ہے۔

طلبا ایک سیمسٹرمیں 2 کورسز پڑھتے ہیں اجلاس کے فیصلے کے مطابق ماسٹرزکے داخلہ پراسپکٹس کی قیمت 1800روپے سے بڑھا کر 2500روپے کردی گئی ہے، ماسٹرزکے داخلوں کے سلسلے میں داخلہ فارم منگل 16اپریل سے ملنا شروع ہونگے داخلہ فارم 6مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے، داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمد طفیل کے مطابق تمام شعبہ جات داخلہ ٹیسٹ کااعلان اپنی سطح پرکریں گے جبکہ کلاسز رمضان المبارک کے بعد شروع ہونگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں