آفریدی سمیت بھارتی اداکارننھی آصفہ کیساتھ زیادتی وقتل پرپھٹ پڑے

8 سالہ کشمیری آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرماکررکھ دیا ہے

میرا دل آصفہ کے گھر والوں کے ساتھ ہے، میں ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ ایک بچی کے ساتھ یہ سب ہوگیا؛ سنجے دت

مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ بانو کے اغوا، بعد ازاں مندر میں اس کے ساتھ کئی روز تک ہونے والی زیادتی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرماکررکھ دیا ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے بعد مقبوضہ کشمیر کی 8 سالہ آصفہ بانوکے ساتھ ہوئے اس لرزہ خیز واقعے نے بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ اسٹارز کو بھی اشک بار کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیری بچی کے زیادتی اورسفاکانہ قتل نے بھارت کو لرزا کر رکھ دیا

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدیدمذمت کرتے ہوئےبالی ووڈ اسٹار فرحان اختر کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں فرحان اختر نے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا تصور کیجئے8 سالہ بچی کے دماغ میں کیا چل رہاہوگا جب اسے منشیات دی گئی اور کئی روز تک اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا، اگر آپ اس کے ساتھ ہونےوالی دہشتگردی کو محسوس نہیں کرسکتے تو آپ انسان نہیں ہیں، اگر آپ آصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ نہیں کرتے تو آپ کچھ نہیں ہیں۔



اداکارہ انوشکا شرما نےاپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دنیا کو کیا ہوگیا ہے، بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والے ان لوگوں کو سخت ترین سزا دینے کی ضرورت ہے، ہماری انسانیت آخر کہاں گئی۔



اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کہا کیسے ایک انسان دوسرے انسان کے ساتھ اتنا وحشیانہ سلوک کرسکتا ہے۔ اس واقعے میں ملوث لوگوں کو کوئی پچھتاوا نہیں، کیا کوئی انسانیت نہیں، کیسے آپ اپنے آپ کو ایک چھوٹی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے اور اسے قتل کرنے کی اجازت دے سکتے ہو سمجھ سے باہر ہے۔




اداکار سنجے دت نے کہا ہم ایک معاشرہ قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، 8 سالہ آصفہ کے ساتھ جو کچھ ہوا سے پڑھ کر ایک والد کے طور پر میں اس وقت غصے سے بھرا ہواہوں۔ میرا دل آصفہ کے گھر والوں کے ساتھ ہے، میں ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ ایک بچی کے ساتھ یہ سب ہوگیا۔اب انصاف ہونا چاہئیے۔



اداکارہ پریانکاچوپڑا نے آصفہ کے ساتھ ہونےوالے بھیانک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاننھی آصفہ کی طرح اور کتنے بچے مذہب اور سیاست کے بام پر قربان ہوتے رہیں گے؟ ہمارے جاگنے سے پہلے اور کتنے بچے اس وحشیانہ اور بہیمانہ جرائم کاشکار بنتے رہیں گے؟ اب ایکش لینے کا وقت آگیا ہے ہمیں آصفہ اور انسانیت کیلئے کھڑا ہونا ہے اورآواز اٹھانی ہے۔



اکشے کمار نے بھی کہا ہم بطور معاشرہ ناکام ہوچکے ہیں، معصوم آصفہ کا چہرہ میری نظروں کے سامنے گھوم رہا ہے۔ اب تیز تر انصاف ہونا چاہئیے۔



سونم کپور نے لکھا جعلی قوم پرستوں اور جعلی ہندوؤں کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام پر سخت شرمندہ ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا یہ سب میرے ملک میں ہوا ہے۔

Load Next Story