ناراض بلوچ رہنما اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کریں کھوسو

تمام سیاسی جماعتوں کے نظریات کی قدر کرتے ہیں: خطاب، ن لیگ کے وفد اور دیگر سے ملاقاتیں


فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم میر ہزار کھوسو نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نظریات کی قدر کرتے ہیں۔

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں صوبے میں شفاف انتخابات کیلیے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔ ناراض بلوچ رہنما حکومت کے ساتھ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کریں۔ یہاں گورنر ہائوس میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ جامع حکمت عملی کے تحت میڈیا کے ساتھ مل کر انتخابات کے لیے سازگار ماحول کے قیام کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال بغیر کسی خوف وخطر کے کر سکیں۔



 

صوبائی حکومت پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کریگی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران رائے دہندگان، امیدواروں اور پولنگ اسٹاف کے تحفظ اور انھیں پرامن وسازگار ماحول کی فراہمی کے لیے تمام تراقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ایسے تمام علاقے جہاں امن وامان کے مسائل درپیش آ سکتے ہیں وہاں خصوصی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

نگران وزیراعظم میر ہزارخان کھوسونے کوئٹہ میں قتل ہونے والے ڈی ایس پی امیر محمد دستی کی بیوہ کے لئے پانچ لاکھ روپے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومتی سطح پر برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میر ہزار کھوسو نے کہا ہے کہ بینکنگ کورٹس، این آئی آر سی اور دیگر فیڈرل کورٹس میں بلوچستان کی نمائندگی کے لئے وزرات قانون سے ضروری مشاورت کے بعد ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وکلاء اپنے اپنے حلقے میں عوام کو انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں