بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری

بھارتی اشتعال انگیزی سے 13 سالہ اسامہ شبیر زخمی جب کہ نجی بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی لا ئن آف کنٹرول پر تیسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری جاری ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقوں سیری، چتر اور ٹائیں میں شہری آباد پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 13 سالہ اسامہ شبیر زخمی جب کہ نجی بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ 3 روز سے لائن آف کنٹرول پر آباد شہری علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کررہی ہے۔
Load Next Story