بلاول نے نااہلی فیصلوں کا ذمہ دار مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو قرار دے دیا

نااہل نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنے کئے کے نتائج بھگتیں، بلاول کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک April 13, 2018
سیاستدانوں کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلوں کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو قرار دے دیا ہے۔

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ سیاستدانوں کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار

بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے سیاسی معاملات عدالت کے حوالے کر دیے۔ اب نااہل نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنے کئے کے نتائج بھگتیں۔



واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے، جب تک عدالتی ڈیکلریشن موجود ہے نااہلی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |