امیدواروں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائےسندھ پولیس

انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں کی نقل وحرکت کی معلومات رکھیں


Staff Reporter April 12, 2013
انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں کی نقل وحرکت کی معلومات رکھیں فوٹو: فائل

سندھ پولیس نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

شہر کے تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو امیدواروں سے ملاقات کرنے اور ان کی نقل وحرکت کے بارے میں مکمل معلومات جمع کرنے کے حوالے سے تحریری حکم بھی دیدیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ذرائع نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے سندھ سمیت ملک بھر میں آئندہ ماہ مئی میں ہونے والے ممکنہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔



شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے فوری طور پر ملاقاتیں کرنے اور ان کی نقل وحرکت اور انتخابی مہم کے دوران منعقد کیے جانے والے جلسے جلوس اور کارنرمیٹنگز کے حوالے سے مکمل معلومات جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز امیدواروں کے الیکشن دفاتر اور سرگرمیوں سے متعلق بھی امیدواروں سے رابطے میں رہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو دی جانیوالی ہدایات میں کہاگیا ہے کہ انتخابی امیدواروں کو اگر کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات ہیں اور وہ ضرورت محسوس کرتے ہیں تو ان کی سیکیورٹی، سیکیورٹی برانچ سے طلب کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں