نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کرلیا

علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا، ذرائع


طالب فریدی April 13, 2018
علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا، ذرائع فوٹو: فائل

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق علی عمران کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں