انگلینڈ اورآئرلینڈ کے دوروں کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں تیزی

جمعہ کی صبح گرین شرٹس نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ بھی کی


Sports Reporter April 13, 2018
جمعہ کی صبح گرین شرٹس نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ بھی کی۔ فوٹو : پی سی بی

انگلینڈ اورآئرلینڈ کے دوروں کیلیے قومی کرکٹ ٹیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے بعد جمعہ کی صبح گرین شرٹس نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ بھی کی۔

ابتداء میں پلیئرز کو مخصوص جسمانی ورزشوں کے بعد کوچز کی جانب سے فیلڈنگ پریکٹس کروائی گئی، غیر ملکی قومی کوچ مکی آرتھر نے گراؤنڈ میں میٹریس بچھوا کر پلیئرز کو ڈائیو لگوا کر کیچ پکڑنے کی بھر پور پریکٹس کروائی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد اسپنر شاداب خان کوچز کی توجہ کا مرکز رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں